اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوزي برھوم نے آج کہا کہ غزہ پٹی کی تعمیرنو میں ٹال مٹول، چھ لاکھ فلسیطینیوں کی دربدری، رفح پاس اور دوسرے بائي پاس بند کرنا وہ مسائل ہيں جن کے بارے میں ہرگز خاموشی اختیار نہيں کی جاسکتی۔ فوزی برہوم نے مزید کہا کہ ہمیں پوری طاقت سے اور ہر قیمت پر اس معاملے کوختم کرنا چاہئے۔ فوزی برھوم نےتاکید کے ساتھ کہاکہ گذرگاہوں کو بند کرنےاور غزہ پٹی تک بلڈنگ مٹیریل پہنچنے سے روکنے سے صیہونی حکومت کونجات نہيں ملےگی۔ قابل ذکر ہے کہ تقریبا آٹھ برسوں سے رفح پاس بند ہونے اور پابندیوں سے غزہ کے شہریوں کے مسائل بڑھے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169