27 دسمبر 2014 - 12:07
ہندوستان کی ریاست میں آسام ہزاروں افراد بے گھر

ہندوستان کی ریاست آسام میں بوڈو انتہا پسندوں کے حملوں کے خوف سے دیہات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی  ریاست آسام میں بوڈو انتہا پسندوں کے حملوں کے ڈر سے چودہ ہزار سے زیادہ دیہات سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر حکومت کے قائم کردہ عارضی کیمپوں میں پناہ گزیں ہوگئے ہیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس مسلح گروہوں نے منگل کو کرا جھار اور سونت پور کے بعض دیہاتوں پر حملہ کم ازکم پینسٹھ افراد کو قتل کردیا۔ واضح رہے کہ بوڈو انتہا پسند گروہ کے افراد ہندوستان کی ریاست آسام کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں  اور ہندوستان  کی حکومت سے  اپنی ایک آزاد ریاست کے خواہاں ہیں۔ہندوستان کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ قبائلی افراد نے انتقامی کاروائی کے دوران بوڈو انتہا پسندوں کے نو افراد  کو موت کے آگھاٹ اتار دیا۔مقامی پولیس حکام کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں پولیس کے حملوں میں تیس سے زائد بوڈو انتہا پسند مارے گئے ہیں۔

.......

/169