اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے داعش کے اس دہشتگرد سرغنے کو گرفتار کیا ہے اور اس نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ وہ پہلے القاعدہ میں تھا اور داعش کے دہشتگردوں کو باقاعدہ تنخواہیں اور سہولتیں دی جاتی ہیں۔ داعش کے اس دہشتگرد نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کاروائياں انجام دی ہیں اور ان کارروائيوں کے لئے جرمنی، آسٹریلیا، سعودی عرب ، تیونس، اردن اور االجزائر کے شہریوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔ دریں اثنا سعودی عرب کی وزارت اوقاف نے کہا ہےکہ سعودی شہری داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کررہے ہیں۔ایک اور داعشی دہشتگرد عبداللہ محسینی نے اعتراف کیا تھا کہ داعش بم دھماکوں میں بچوں پر بھی رحم نہيں کرتا ہے۔
.......
/169