26 دسمبر 2014 - 09:01
پاکستان، امریکی ڈرون حملہ اور فوج کی کاروائی متعدد افراد ہلاک

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں اور فوج کی کاروائی میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ رپورٹ کے مطابق آج صبح امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کند کے مقام پر پنجانی طالبان کے قاری عمران کے گھر پر ڈرون حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دوسرا حملہ شوال ہی کے علاقے مگروٹی میں کیا گیا جس میں امریکی ڈرون طیارے نے ازبک شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
 پاکستان، امریکی ڈرون حملوں کو نہ صرف پاکستان کی سرحدی حدود کی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی سمجھتا ہے اور بارہا اس کی مذمت کی اور انھیں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھرخیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں پاکستانی فورسز کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کمانڈر صدام ہلاک ہو گیا ، سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا کمانڈر صدام سانحہ پشاور اور خاصہ دار فورس اور پولیو ٹیموں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔دوسری جانب اس ملک کےدارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 83 مشتبہ افراد اور لاہورکے2 مقامات پر سرچ آپریشن کےدوران 6 مبینہ دہشتگردوں کوگرفتار کر لیا ہے ملزمان سے حساس اداروں کی وردیاں اور کوٹ لکھپت جیل کا نقشہ اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں گرفتار کئے جانے والےافراد کوتحقیقات کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲