25 دسمبر 2014 - 17:26
ایران؛ شائین نامی ڈرون طیارے کی پرواز

ایران میں آج سے شروع ہونے والی عظیم فوجی مشقوں کے پہلے دن آج برّی فوج کے شاہین نامی ڈرون طیارے نے پرواز کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں آج سے شروع ہونے والی عظیم فوجی مشقوں کے پہلے دن آج برّی فوج کے شاہین نامی ڈرون طیارے نے پرواز کی۔ ایران کی ان فوجی مشقوں میں آج مختلف قسم کی مشقیں انجام پائیں جن میں ایران کی بری فوج کے اس ڈرون طیارے کی پرواز بھی شامل ہے۔ شاہین نامی اس ڈرون طیارے کا وزن، دو سو تیس کلو گرام ہے جو ایران کی برّی فوج کا ابتک کا جدید ترین اور سب سے زیادہ وزنی ڈرون طیارہ شمار ہوتا ہے جو تین سو کلو میٹر کی دوری تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کی توانائی رکھتا ہے۔ان مشقوں کا آغاز محمد رسول اللہ کے نعرے  کے ساتھ ہوا۔ان مشقوں میں فضائی دفاعی سیسٹم ایران کی بری فوج کے مختلف یونٹ،توپخانہ اور جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲