25 دسمبر 2014 - 07:38
جاپان کے قومی دن پر صدرمملکت روحانی کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جاپان کے قومی دن کی مناسبت سے اس ملک کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی شام اپنے ایک پیغام میں جاپان کے بادشاہ اکا ھیٹو، حکومت اور اس ملک کے عوام کو قومی دن کے مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے، امید ظاہر کی قومی مفادات اور عالمی امن و سلامتی کے دائرے میں دونوں ملکوں کے تعلقات فروغ پائیں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح اپنے ایک اور پیغام میں جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبہ کو جاپان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات طویل تاریخی نوعیت کے حامل رہے ہیں اور دونوں ممالک اپنی بے پناہ گرانقدر گنجائشوں سے استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون و تعلقات کو مزید توسیع دینے کی توانائی رکھتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے جاپان کے وزیر اعظم کے نام پیغام میں آیا ہے کہ تہران اور ٹوکیو کے دوستانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ماضی میں ہونے والی تعمیری گفتگو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لئے زمین فراہم کردی ہے۔

.......

/169