اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپروٹ کے مطابق اللہ کے برگزیدہ پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں، عیسائی برادری خصوصی تقریبات منعقد کرتی ہے اور ایک دوسرے کو اس دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔
اگر چہ عیسائیوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے، لیکن تمام ممالک نئے عیسوی سال کی ڈائری کو تسلیم کرتے ہیں اور عیسوی سال کا آغاز یکم جنوری سے ہوتاہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے، آپ کے تمام پیروکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔
.......
/169