24 دسمبر 2014 - 16:16
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے، تین افراد ہلاک

مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں جوخوگیانی کے علاقے میں انجام پایا ہے دو افراد زخمی ہوئے ہيں۔ امریکہ افغانستان کے علاوہ یمن ، پاکستان، افغانستان، اور سومالیہ میں ٹارگٹ کلنگ کے لئے ڈرون طیارے استعمال کرتا ہے۔
واشنگٹن کا دعوی ہے کہ ان حملوں کا مقصد جنگجو ہيں لیکن مقامی حکام اور عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ، گذشتہ کئي برسوں سے ان حملوں کا نشانہ عام شہری بن رہے ہیں۔
اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے ادارے ، عوام اور افغان حکام، امریکہ کے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی ہمیشہ مذمت کرتے رہے ہيں اور ان کا سلسلہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲