اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر نے آج جنوبی خراسان کے شہر بیرجند کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس فیصد افراط زر سب سے پہلا مسئلہ تھا اور اس کے لئے ضرروی تھا کہ عوام کی مدد اورحکام کے عزم سے قدم بہ قدم اس افراط زر کم ہو اور آج یہ افراط زر سترہ فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
ایران کے صدر نے بیرجند میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پہلے تین مہینوں میں اقتصادی ترقی کی شرح چارفیصد سے زيادہ تھی جبکہ گذشتہ دوبرسوں میں اقتصادی ترقی کی شرح منفی تھی جو جمود سے نکل کر پیشرفت کی طرف بڑہ رہی ہے۔
ڈاکٹر روحانی نےتیل کی عالمی قیمت کے بارے میں کہا کہ تیل کی قیمت بھی موجودہ حالت پر باقی نہيں رہے گی چاہے جتنی بھی سازش کرلی جائے، آخرکار مستقبل روشن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملت ایران، تمام میدانوں میں کامیاب ہوگي ملت ایران کے اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپناگیارہواں صوبائی سفر جاری رکھتے ہوئے صوبہ خراسان جنوبی کے مرکز بیرجند پہنچے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲