24 دسمبر 2014 - 11:12
الجزائر میں داعش کا سرغنہ مارا گیا + تصویر

الجزائر کی فوج نے ملک کے شمال میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج نے صوبے بومرداس کے یسر شہر میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں منجملہ الجزائر میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے امیر غوری عبدالمالک کو ہلاک کردیا ہے۔ الجزائر کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ فوج نے اپنی اس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور خود کش جیکٹس بھی آمد کی ہیں۔ الجزائر کی وزارت دفاع کے بیان میں مزید آیا اس کارروائی میں کسی بھی الجزائری باشندے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ غوری عبدالمالک دہشتگرد تکفیری گروہ جندالخلافہ کا سرغنہ تھا کہ جس نے حال ہی میں دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کرلی تھی اور الجزائر میں داعش کا سرغنہ بن گیا تھا۔ غوری عبدالمالک 1995 سے الجزائر کی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا اور اس پر الجزائز میں سنگین نوعیت کی وارداتیں انجام دینے کا الزام ہے، وہ خالد ابوسلیمان کے نام سے بھی مشہور تھا۔

.......

/169