اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے ملک کے مغربی صوبے الانبار میں عین الاسد فوجی چھاؤنی میں افسروں سے خطاب میں، دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے وحشیانہ جرائم کہ جو دو میلین سے زیادہ افراد کے بے گھر ہونے پر منتج ہوئے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عراق کی سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کیا جانا نہایت ہی ضروری ہے۔
العبیدی نے ملک میں داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں حالیہ کامیابیوں کے حوالے سے عراق کے قبائل کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی قسم کا شک نہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں فوج کی حالیہ کامیابی اور پیشرفت میں عوامی رضا کار فورس اور قبائل کی مدد و حمایت، موثر رہی ہے۔
.......
/169