اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حمص شہر کے محلے الوعر ، درعا کے مضافات میں واقع شہر الشیخ مسکین اور دیر الزور شہر کے مضافات میں واقع الخریطہ شہر میں دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کے مسلح عناصر کے ٹھکانوں پر توپ کے گولے اور راکٹ داغے جس کے نتیجے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ دریں اثناء شام کی فوج نے دشت القلمون میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے اس گروہ کے آٹھ عناصر کو ہلاک اور بارہ کو زخمی کردیا ہے۔ ادھر شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ادلب کے مضافات میں واقع العامریہ شہر ، حلب کے مضافات میں واقع الباب شہر جنوبی الحسکہ کے مضافات میں واقع المیلیبیہ کے علاقے میں مسلح افراد کے عناصر کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔
.......
/169