اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکے نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر گومبے میں ایک بس اسٹیشن اور مارکیٹ میں کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد اسٹیشن پر موجود بسوں کے قریب رکھے گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری ابھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
.......
/169