اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں عیسائی برادری کے تیس افراد کو انتہا پسند ہندؤں نے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ عیسائی برادری کے ان نو خاندانوں کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرلا سے ہے۔ جہاں مقامی مندر میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشو ہندو پریشد کی سربراہی میں تیس عیسائی افراد کو ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کیا گیا۔ انتہا پسند ہندو تنظیم نے ہندوستان میں گھر واپسی نامی مہم شروع کی ہے جس کے ذریعے دیگر مذاہب کے افراد کو زبردستی مذہب تبدیل کر نے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل آگرہ میں بھی تین سومسلمانوں کو راشن کارڈ کی لالچ دے کر مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کردیاگیا تھا۔
.......
/169