21 دسمبر 2014 - 12:58
پاکستان، چار دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کے شہر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں آج شام دہشت گردی میں ملوث چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں کے نام غلام سرور، راشدمحمود، زبیراحمد اوراخلاص احمد بتائے گئے ہیں جن پر پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف پرحملے کا الزام تھا۔اس موقع پرفیصل آباد جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔چاروں ملزمان کو گزشتہ رات پھانسی دی جانا تھی تاہم دھند کے باعث آخری ملاقات کے لئے اہل خانہ کے نہ پہنچنے کے باعث، سزا کو ملتوی کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین، موت کی سزا کے کئی قیدیوں کی رحم کی اپیل پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف بھی ایسے قیدیوں کی سزاؤں پر غمل کئے جانے پر تاکید کرچکے ہیں۔

.......

/169