اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اسلام(ص) کے یوم رحلت اور فرزند رسول حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت کاغم، نہایت مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ پیغمبر اسلام(ص) کے یوم رحلت اور فرزند رسول حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے آج پورا ملک سوگوار اور سیاہ پوش ہے۔ایران کے مختلف علاقوں اور تمام چھوٹے بڑے شہروں خاصطور سے مشہدالمقدس اور قم المقدسہ میں کل رات سے ہی عزاداری، نوحہ خوانی و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مناسبت سے پورا ملک سیاہ پوش ہے اور ہر طرف مجلس و ماتم اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی آوازیں بلند ہیں۔ مشہدالمقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا(ع) اور قم المقدسہ میں آپ کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم مطہر میں اہلبیت اطہار(ع) کے عقیدتمندوں کا جم عفیر ہے جو آج کی مصیبت عظمی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرنے کیلئے اس وقت حرم مطہر اور اسی طرح دیگر مقدس مقامات پر جمع ہوا ہے۔ سڑکوں پر ماتمی دستے، سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے پیغمبر اسلام(ص) کے یوم رحلت اور فرزند رسول حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت کا غم نہایت عقیدت کے ساتھ منارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اٹھّائیس صفر کی مناسبت سے پورے ایران میں نہ صرف سرکاری ادارے و دفاتر بلکہ تمام بازار اور دوکانیں بھی مکمل طور پر بند رہتی ہیں اور پورا ملک، سوگ میں غرق رہتا ہے۔ کل رات سے شروع ہونے والی یہ عزاداری، منگل کے روز یعنی فرزند رسول اور شیعہ مسلمانوں کے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲