20 دسمبر 2014 - 19:56
عراق، تین دھماکوں میں دس افراد جاں بحق

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے قریب ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم سے کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سنیچر کو دارالحکومت بغداد کے قریب واقع تاجی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ بغداد کے ہی مغرب میں فوج کی گشت کر رہی گاڑی کے پاس سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور 6 فوجی زخمی ہو گئے۔ اسی طرح دارالحکومت بغداد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مدائن میں ایک تجارتی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

اگرچہ خبریں لکھے جانے تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عراق میں اس طرح کی کاروائیاں معمولا تكفيري دہشت کرتے ہیں۔

.......

/169