20 دسمبر 2014 - 19:44
نائجیریا: بوکو حرام نے متعدد سن رسیدہ افراد کو قتل کردیا

نائجیریا میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے متعدد دیہاتوں میں سن رسیدہ افراد کو قتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں پانچ دیہاتوں کے باشندوں نے بتایاہے کہ ان علاقوں کے جو سن رسیدہ افراد ان علاقوں سے بھاگنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے ان کو بوکو حرام کے دہشتگردوں نے دو اسکولوں میں منتقل کرنے کے بعد فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واضح رہے کہ یہ دیہات ریاست بورنو کے صدر مقام مائیدوگوری کے جنوب مشرق میں تقریبا ایک سو تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان دو اسکولوں میں پچاس سے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ نائجیریاکے حکام نے ابھی تک اس سلسلے میں سرکاری طورپر کوئي بیان جاری نہیں کیا ہے۔

.......

/169