اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بوکوحرام نے نائجیریا کے شمال میں گومسوری نامی گاوں پرحملہ کرکے پینتیس افراد کا قتل عام کردیا اور ایک سو پچاسی خواتین اور بچوں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ واضح رہے نائجیریامیں تکفیری دہشتگرد گروہ بوکو حرام آئے دن اغوا اور قتل عام کے جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ اس تکفیری دہشتگرد گروہ کے ان تشدد پسند اقدامات کا دائرہ ہمسایہ ملکوں تک بھی پھیل گيا ہے۔ نائجیریا کی حکومت اس تکفیری دہشتگرد گروہ کو کنٹرول کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے جس کی بنا پر عوام نے شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169