19 دسمبر 2014 - 10:20
صوبۂ سیستان و بلوچستان کے گورنر نے پشاور حملے کی مذمت کی

ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے پاکستان کے شہر پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائي قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ پشاور کا خونیں واقعہ افسوسناک اور المناک ہے اور بلا شک و شبہ انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والے انتہا پسند، اسلام اور مسلم اقوام کے دشمن ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان دہشت گردوں نے منگل کے روز پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کردیا تھا جس میں ایک سو چالیس سے زیادہ طلبا اور استاتذہ جاں بحق ہوگئے تھے اور سو سے زیادہ افراد اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

.......

/169