18 دسمبر 2014 - 10:38
کابل میں خود کش حملہ، چار پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل کی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان حشمت اللہ استانکزی نے کابل میں نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ آج صبح ایک خود کش بمبار نے کابل میں واقع ترہ خیل میں خود دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگۓ ہیں۔  حشمت اللہ استانکزی نے مزید کہاکہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئي خود کش حملہ آور کی گاڑی کابل کے ایک مصروف علاقے سے گزر رہی تھی کہ پولیس کا پتہ چل چکا تھاکہ اس گاڑی میں دھماکہ خیز مواد ہے اور جب پولیس نے اس گاڑی کا محاصرہ کیا تو خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ شین ہوا خبر رساں ایجنسی نے اس حملے میں افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔