18 دسمبر 2014 - 09:13
جاپان کے وزیر اعظم نے پشاور واقعے کی مذمت کی

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخواہ کے صدر مقام پشاور میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شینزو آبے نے گزشتہ شب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر طالبان دہشتگردوں کے حملے کو ایسا نفرت انگيز اور غیر انسانی اقدام قرار دیا جس کا کوئي جواز پیش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ شینزو آبے نے اپنے پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان بم دھماکوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جاپان دہشتگردی کے مقابلے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کے لۓ عالمی برادری کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان دہشتگردوں نے منگل کے دن پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے ایک سو چالیس سے زیادہ اسٹوڈنٹس اور استاتذہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور ایک سو سے زیادہ  کو زخمی کردیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران ، افغانستان اور ہندوستان سمیت بہت سے ممالک کے حکام نے طالبان کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲