17 دسمبر 2014 - 17:08
صہیونی ریاست کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا کی نگاہوں میں اسرائیل کی تصویر خراب ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اویگدور لبرمین نے منگل کو دنیا میں اسرائیل کی گرتی ساکھ کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسرائیل کی پوزیشن خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سیاستدان انتخاباتی مہم میں مصروف ہیں اور دنیا کے ملک اس طرف قدم بڑھا رہے ہیں جس سے اسرائیل کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، 1967 کی سرحد میں آزاد فلسطینی ملک کو باضابطہ تسلیم کرنے سے متعلق ایک اجلاس کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ بھی فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کےبارے میں ووٹنگ کرانے والی ہے۔
فلسطین کو بین الاقوامی فوجداری کی عدالت میں مبصر ملک کا درجہ حاصل ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت فلسطین کو امید ہے کہ یہ ادارہ، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گا۔

1948 میں فلسطین کے غاصبانہ قبضے کے ساتھ وجود میں آنے والا اسرائیل، اب تک فلسطینیوں کے خلاف بے شمار جرائم کر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169