اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور کے غم انگیز سانحہ اور سلفی وہابی شیاطین کے بھیانک اور ہولناک جرائم پر ہندوستان کے اسکولوں میں آج 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ہندوستانی اسکولوں میں سانحہ پشاور کی یاد میں2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، گجرات کے اسکولوں میں بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ، بچوں نے بینر اٹھا رکھے تھے ، جس پر سلفی وہابی شیاطین دہشت گردوں کی مذمت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ کل پشاور میں سلفی وہابی شیاطین سے وابستہ دہشت گردوں گروہ طالبان نے پشاور کے ایک اسکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سمیت 141 افراد کو بہیمانہ طور پر ذبح کردیا۔ اس المناک واقعہ پر پورے پاکستان میں تین دن تک سوگ مناا جارہا ہے۔












.......
/169