اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانحہ پشاور پرامریکی صدر بارک اوباما نے وزیر اعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر اوباما نے کہا کہ وہ اپنی اور امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اور غم کااظہارکرتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مددکےلئے پرعزم اورتیارہیں۔ امریکی صدراوباما نے کہا کہ معصوم بچوں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔گزشتہ روز پشاور حملے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے ٹیلی فون پر وزیراعظم نواز شریف کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان جو بھی فیصلہ کرے گی عالمی برادری اس فیصلے کی حمایت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲