15 دسمبر 2014 - 23:04
شام کے وزیراعظم 3 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

شام کے وزیر اعظم ایک اعلی سطحی سیاسی – اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی کا اور ان کے وفد کا تہران کے مہرآباد ائرپورٹ پر پہنچنے پر ایران کے مواصلات اور ہاؤسنگ کے وزیر عباس احمد آخوندی اور شام کے امور میں ایران کے نائب صدر کے مشیر رستم قاسمی نے  استقبال کیا۔
شام کے وزیراعظم، ایران کے سینیئر نا‏ئب صدر اسحاق جہانگیری کی دعوت پر تہران کے دورۂ  پر آئے ہیں۔
وائل الحلقی کے ہمراہ شام کے کئي وزراء اور اعلی حکام  بھی تہران آئے ہیں۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق شام کے وزیراعظم اپنے تین روزہ دورۂ میں، ایران کے نائب صدر سے ملاقات کے علاوہ، ایران کے اعلی حکام سے بھی ملاقات و گفتگو کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲