اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائب زیر خارجہ مھدی دانش یزدی نے اردن کے خارجہ سیکریٹری تیسیر بنی یاسین سے ملاقات کرکے اردن کے وزیر خارجہ کے نام انہیں محمد جواد ظریف کا تحریری پیغام پیش کیا۔ مھدی دانش یزدی نے اس ملاقات میں علاقے کے بحرانوں بالخصوص عراق و شام کے بارے میں تہران کی مواقف کی وضاحت کی اور ان ملکوں کی ارضی سالمیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے بحران پرامن طریقوں سےحل کئے جانے چاہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے فلسطین اور اسلامی مقدسات کی حمایت پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں اردن کے سکریٹری خارجہ نے کہاکہ ان کا ملک ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اردن کا خیال ہے کہ آئي اے ای اے کے رکن ممالک کو پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
.......
/169