15 دسمبر 2014 - 05:52
لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، دفتر جانے والوں کی پٹائی

تحریک انصاف پاکستان کے کارکنان کی جانب سے لاہور میںاحتجاج جاری ہے،یتیم خانہ، بھٹہ اور ڈیفنس چوک سمیت لاہور شہر کی کئی سڑکیں ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کے کارکنان کی جانب سے لاہور میںاحتجاج جاری ہے،یتیم خانہ، بھٹہ اور ڈیفنس چوک سمیت لاہور شہر کی کئی سڑکیں ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیں ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے دفتر جانے والے افراد کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور بچوں کو اسکول بھی جانے نہیں دیا ۔احتجاج کے باعث قلعہ گوجر سنگھ میں کوئین میری کالج میں آج ہونیوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہےجبکہ ایچی سن کالج میں آج ہونیوالا پرچہ معمول کے مطابق جاری ہے ۔تحریک انصاف کے احتجاج سے شہری پریشان ہیں اور بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔

تحریک انصاف نےلاہور کی کئی شاہراہوں کو بند کردیا

تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور شہر کی مختلف شاہراہوںپر ٹائر جالاکر اور روکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔ امر سدھو ، یتیم خانہ ، بھٹہ اور ڈیفنس چوک سمیت کئی سڑکیں بند کر دیں ۔ میٹرو بس پر پتھراؤ۔شہربھرمیں میٹروبس سروس معطل کردی گئی، ایمپریس روڈ پرواقع متعددپرائیوٹ اسکول بند کردیےگئے۔کئی پرائیویٹ اسکولوں اور کالجز نے آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے ہیںاور اسکول انتظامیہ نے بچوں کو انکے گھرواپس بھیج دیاجبکہسرکاری اسکولوں میں بچوں کی آمدجاری لیکن حاضری معمول سےکم ہے،شہر کی خراب صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کےبچوں کےوالدین پریشانی کاشکارہیں۔شہر کی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر گاڑیوں کو رو کا جا رہاہے ۔اس موقع پر بحث و تکرار بھی ہو رہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169