15 دسمبر 2014 - 05:37
غزہ کی جنگ میں صورتحال کنٹرول سے باہر نکل گئی تھی

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے غزہ کی حالیہ پچاس روزہ جنگ کے لئے نیتن یاہو کی تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اوگدو لیبرمین نے پچاس روزہ غزہ جنگ کے لئے صیہوني حکومت کے وزیر اعظم کو ذمہ قرار دیا ہے۔ لیبرمین نے کہا کہ غزہ کی جنگ ایک غلطی تھی لیکن یہ حملہ ہو اور جب حملہ شروع ہو گیا تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہو گئی۔

صیہوني وزیر خارجہ نے بین يامن نیتن ياہو سے اپنے اختلاف کے بارے میں کہا کہ بنيامن کے ساتھ بنیادی اختلافات موجود ہے جو مستقبل میں مزید شدید ہوجائے گا۔
صیہونی حکومت نے گزشتہ آٹھ جولائی کو غزہ کی جنگ شروع کی تھی جو 26 اگست تک جاری رہی اور اس جنگ میں دو ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور کئی ہزار زخمی ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169