اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں فوج کے کمانڈر قاسم المحمدی نے کہا ہے کہ صوبہ الانبار میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں عراقی فورسز کی کارروائی میں 100 سلفی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
قاسم محمدی کے مطابق اس کارروائی میں داعش دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے اور الرمادی کا کنٹرول بھی عراقی فورسز کے ہاتھ میں آگیا ہے۔
.......
/169