14 دسمبر 2014 - 17:56
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا بریسلز میں اجلاس

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ، مختلف مسائل منجملہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کا جائزہ لینے کی غرض سے آج بریسلز میں اپنا اجلاس تشکیل دے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ، مختلف مسائل منجملہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کا جائزہ لینے کی غرض سے آج بریسلز میں اپنا اجلاس تشکیل دے رہے ہیں۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے بریسلز اجلاس میں شام و عراق کی صورت حال اور اسی طرح کریمیاء کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے جیسے مسائل کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ کریمیاء کے خلاف نئی پابندیوں کا جمعرات کے روز یورپی کونسل میں جائزہ لیا جائےگا اور اس کی منظوری دی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف مہم چلانے والوں نے یورپی یونین کو انتباہ دیا ہے کہ شام و عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے جرائم، دوسری عالمی جنگ کے بعد، سب سے بڑے بحران کے مصداق ہیں۔ داعش دہشتگرد گروہ کے افراد، جون کے شروع میں عراق میں داخل ہوئے ہیں حنھوں نے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے جبکہ یہ دہشتگرد گروہ، عراق میں تمام ادیان کے پیروکاروں کیلئے خطرہ شمار ہوتا ہے اسلئے کہ اس گروہ نے عراق میں مختلف ادیان کے لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

.......

/169