14 دسمبر 2014 - 17:51
پرامن ایٹمی توانائی کا حصول ملت ایران کا حق

اسلامی جمہوریۂ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور تشخیص مصلحت نطام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقات کے مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے پرامن ایٹمی توانائي کے حصول کو ملت ایران کا حق قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر ولایتی نے اتوار کی شام تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر ایران کو پرامن ایٹمی توانائي سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران پوری آزادی و اختیار کے ساتھ اور کسی پر انحصار کئے بغیر نیز بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے، تحقیقیاتی ری ایکٹر کی تیاری کا خواہاں ہے۔ علی اکبر ولایتی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اگر مذاکرات میں مقابل فریق بھی ایرانی حق کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں تو مذاکرات پوری طرح سے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات میں جو غلط دعوے کئے گئے اس سے صرف مذاکرات طویل ہوئے اور امریکیوں کا رویہ مذاکرات کی مدت میں توسیع کا سبب بنا۔

.......

/169