اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آج شہدائے کربلا کا چہلم نہایت عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اربعین حسینی کی مناسبت سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے نواحی علاقوں کے علاوہ اس ملک کے مختلف شہروں خاصطور سے لکہنؤ اور ممبئی میں مجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ان جلوس ہائے عزاء میں حسینی عزاداروں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ دہلی میں امامیہ ہال اور امام بارگاہ شاہ مرداں سے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ لکھنؤ میں مرکزی جلوس، امام بارگاہ ناظم صاحب سے برآمد ہوا جس میں میں سینکڑوں ماتمی انجمنوں کی شکل میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہوئے۔ جلوس عزا کربلائے تالکٹورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ شہر میرٹھ میں بھی امام بارگاہ چھوٹی کربلاء سے جلوس عزا برآمد ہوا جو کربلائے منصبیہ پہنچ کر ختم ہوا اور پھر مجلس چہلم کا انعقاد ہوا۔ اسی طرح کے جلوس ہائے عزا اور مجالس، ہندوستان کے مختلف دیگر شہروں میں بھی منعقد ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں حسینی ماتو و سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت انتظامات کئے گئے۔
.......
/169