اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اہم رکن یوسف رزقہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر موقع پر فلسطینی قوم اور فلسطینیوں کی استقامت کی حمایت کی ہے اور اس کا یہ اقدام قابل قدر ہے۔ اخبار الوطن میں شایع ہونے والے ایک مقالے میں فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رکن یوسف رزقہ نے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بناء پر حماس پر تنقید، فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے صیہونی حکومت کے ساتھ پس پردہ اتحاد کا مظہر ہے۔ انھوں نے حماس کے ایک وفد کے دورۂ تہران کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کا محاصرہ تنگ تر ہونے کے پیش نظر حماس کے رہنماؤں کا یہ دورہ، خاص اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایران نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور اس نے فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے۔
.......
/169