14 دسمبر 2014 - 12:20
مصر: صوبے سینا میں 16 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے

مصر کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبے سینا میں 16 دہشتگرد ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج کے ترجمان محمد سمیر نے کہا کہ فوج نے وزارت داخلہ کے تعاون سے صوبے شمال سینا کے مرکز العریش شہر میں دہشتگردوں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کا حملہ ناکام بنادیا، اس کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
مصر کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران الشیخ زوید میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر حملے کے دوران چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ اسی علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو‏گئے ہیں۔

.......

/169