14 دسمبر 2014 - 12:18
شام میں داعش کے شرمناک جرائم جاری

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شام میں اپنی ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ایک اور شرمناک جرم کا ارتکاب کرکے چارافراد کو پھانسی دی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شام کے مغربی علاقے حمص میں چار افراد کو توہین مقدسات کے عنوان سے پھانسی دی ہے شام کی حکومت کے مخالف گروہ کے بیان کے مطابق یہ پھانسی شام کے شہر حمص میں دی گئی ہے حکومت شام کے اس مخالف گروہ نےکہ جس کا مرکز لندن میں ہے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے بھی داعش نے شمال شام میں چند افراد کا سر قلم کیا تھا ۔

.......

/169