اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اس تازہ حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں داعش کے دو اہم کمانڈر ابو اساملہ اللیبی اور ابو نسیبہ التونسی بھی شامل ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ جمعرات کو ہوا تھا جس کو فوج کے جوانوں نے بڑی شجاعت سے ناکام بنا دیا۔ کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب شامی فوج نے حلب میں نام نہاد فری سرین آرمی کے سابق کمانڈر ریاض الاسعد کے کے بیٹے محمد الاسعد کو ایک جھڑپ کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ادھر شام کی فوج سے ملنے والی شکست کے بعد داعش نے اپنے ہی 200 دہشت گردوں کو گولیوں سے بھون دیا۔
موصولہ خبروں کے مطابق دیرالزور فوجی ہوائی چھاونی کے قریب شام کی فوج کے شدید حملوں میں ملی شکست سے بوكھلاے داعش کے دہشت گردوں نے اپنے فراری ساتھیوں کو گولیوں سے بھون دیا۔ مارے جانے والے داعش کے دہشت گردوں کی تعداد کم سے کم 200 بتائی جا رہی ہے۔
داعش نے ان لوگوں کا قتل رقہ میں اپنے ہیڈکواٹر کے قریب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ دیرالزور فوجی ہوائی اڈے کے قریب شام کے فوجیوں اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں شام کی فوج نے داعش کو کاری ضرب لگائی تھی۔
.......
/169