13 دسمبر 2014 - 19:46
مغربی ممالک کو ایران پر عائد پابندیوں سے نقصان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں تحقیقاتی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی بہت سی کمپنیاں منتظر ہیں کہ ایٹمی معاہدہ ہو اور وہ ایران میں سرمایہ کاری شروع کردیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کاظم جلالی نے کہا کہ مغربی ممالک کی کمپنیوں کو ایران پر عائد پابندیوں سے نقصان پہنچ رہا ہے لہذا ان ممالک کی کمپنیاں ایران آنے کے لئے بے تاب ہیں۔ جلالی نے کہا کہ اب جبکہ پابندیوں کی دیوار گر رہی ہے مغربی ممالک ایران کی منڈیوں پر نظر جمائے ہوئے ہیں البتہ انہیں امریکہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پابندیاں قائم نہیں رہ سکتیں۔ کاظم جلالی نے کہاکہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے مذاکرات سے سب پرواضح ہوگيا کہ اسلامی جمہوریہ ایران توسیع پسند نہیں ہے اور اپنے ایٹمی معاملہ کا حل معقول طریقے سے چاہتاہے۔

.......

/169