اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن ابو ترابی فرد نے جمعرات کے دن مغربی ایران میں واقع ملایر شہر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو پوری قوت کے ساتھ قومی مفادات کے لۓ مذاکرات جاری رکھنے چاہئيں۔ محمد حسن ابو ترابی فرد نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کو طے شدہ دائرہ کار کا تحفظ کرتے ہوئے پوری طاقت کے ساتھ اور قومی مفادات کے لۓ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہۓ۔ محمد حسن ابو ترابی فرد نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے دوران امریکہ کے ناجائز مطالبات کے سامنے ڈٹ جانے اور ثابت قدمی کو پارلیمنٹ کا مطالبہ قرار دیا۔ واضح رہےکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان چوبیس نومبر تک جامع سمجھوتہ نہ ہونے کی وجہ سے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں مزید سات ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲