11 دسمبر 2014 - 22:17
بحرین: گذشتہ مہینے ایک سو پچاس افراد گرفتار

بحرین میں انسانی حقوق تنظیم نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ مہینے ایک سو پچاس افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق تنظیم نے بحرین کےحالات کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ مہینے ایک سو سینتالیس افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں چودہ خواتین اور پچیس بچے بھی شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سکیورٹی کارندوں نے ایک سو باسٹھ مرتبہ عوما کے گھروں پر حملے کئے۔ انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ میں کہا گيا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندے پرامن مظاہروں پر آنسو گيس کے گولے داغتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جیلوں میں آل خلیفہ کے کارندوں کی تشدد آمیز کارائيوں کی بناپر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169