11 دسمبر 2014 - 12:34
خلیج فارس کے ممالک کی ایران کے بارے میں مثبت رائے

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے کے ممالک، داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم میں ایران کے کردار کے بارے میں مثبت نقطۂ نظر رکھتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے کے ممالک، داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم میں ایران کے کردار کے بارے میں مثبت نقطۂ نظر رکھتے ہیں۔ عرب اور افریقی امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ارنا سے گفتگو میں عراق میں داعش کے خلاف مہم میں ایران کے کردار کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے بعض شبہات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایران کی سیاست، دہشتگردی کے خلاف مہم کی حمایت پر استوار ہے اور ایران، حکومت عراق کی، قانون کے مطابق کی جانے والی درخواستوں پر اس ملک کی مدد کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں ان ملکوں کی حکومتوں کی درخواستوں پر ایرانی فوجی مشیروں کی جانب سے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف مہم کیلئے صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اس وقت، داعش دہشتگرد گروہ، ان ہی ملکوں کیلئے وبال جان بنتا جارہا ہے کہ جنھوں نے دانستہ یا نادانستہ طور پر اس دہشتگرد گروہ کے وجود، اور اسے مستحکم بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک تسلیمم شدہ حقیقت ہے کہ ایران، علاقے کا بااثر ترین ملک شمار ہوتا ہے۔

.......

/169