10 دسمبر 2014 - 20:07
شام : آزاد فلسطيني ملک کي حمايت جاري رہے گی

شام نے کہا ہے کہ وہ ايک آزاد فلسطيني ملک کي حمايت جاري رکھے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے بشار جعفري نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام ميں ان لوگوں کے خلاف جنگ ہورہي ہے جو بے گناہوں کےقتل عام کو شريعت کے مطابق سمجھتے ہيں کہا کہ شام کے دلير اور بہادر عوام کبھي بھي فلسطينيوں کے رنج و آلام کو فراموش نہيں کريں گے-

اقوام متحدہ ميں شام کے مندوب نے علاقائي اور عالمي سطح پر شام کے خلاف کي جانےوالي سازشوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سازش کرنےوالوں نے شام کے عوام کے درميان اختلاف و تفرقے کي پاليسي اپنا کر شامي عوام کے اتحاد و يکجہتي کو نشانہ بنايا ہے –

اقوام متحدہ ميں شام کے مستقل مندوب نے کہا کہ آج شام کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد اور يکجہتي ضروري ہے تاکہ ظالموں اوران کے حاميوں کي سازشوں کو ناکام بناياجاسکے -
.......

/169