10 دسمبر 2014 - 19:19
زیاد ابو عین کو شہید کرنے پر مبنی اسرائیلی اقدام کی مذمت

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے زیاد ابو عین کو شہید کرنے پر مبنی اسرائیل کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کر کے فلسطینی قیدیوں اور صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والے فلسطینیوں کے امور کے وزیر مملکت زیاد ابو عین کو شہید کرنے کے اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب  ظالم صیہونی حکومت کے مقابلے کے لۓ ملت فلسطین کی تمام قوتوں کو یکجا کرنے اور فلسطینی گروہوں کے اتحاد کا وقت آگیا ہے۔ واضح رہےکہ زیاد ابو عین  آج رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں شہید ہوگۓ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲