اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہونے پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور دونوں ممالک کے وزراء خزانہ بھی موجود تھے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی کے قیام کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین چھوٹی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کو سسٹر پورٹس قرار دینے اور پاکستان ایران کے درمیان دستکاری کے شعبوں میں تعاون کے دفروغ کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔
.......
/169