اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ دہشتگردی، تشدد اور انتہاپسندی تمام ملتوں اور مختلف ادیان کے پیروکاروں کے لئے بڑا چیلنج ہے اور تمام مذاہب و ادیان اپنے آپ کو انتہاپسندی اور تشدد سے مبرا سمجھتے ہیں۔
اس پریس نوٹ میں آیا ہے کہ فریقین نے اسی طرح، تشدد و انتہا پسندی کی ثقافت کے مقابلے کے لئے تمام ادیان کے درمیان گفتگو، تعاون اور ہماہنگی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف ہے کے زیر عنوان عالمی کانفرنس گذشتہ روز تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی اور دنیا کے چالیس ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے شروع ہوئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169