9 دسمبر 2014 - 17:49
فلسطینی بچوں پر صہیونیوں کا چاقو سے حملہ

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کو بے دردی کے ساتھ چاقو سے زخمی کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کو بے دردی کے ساتھ چاقو سے زخمی کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات صیہونیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو چاقو مارکر شدید زخمی کردیا۔ ادھر صیہونی فوجیوں نے پیر کی رات کو ہی غرب اردن اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے کم سے کم بیس دیگر فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا۔ غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی کالونیوں کے باشندے مظلوم فلسطینی اور ان کے مال و اسباب کو منصوبہ بند طریقے سے اپنے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور صیہونی حکومت کے عہدیداروں نے ان اقدامات کے بارے میں لاتعلقی اختیار کررکھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شدت پسند صیہونیوں نے حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے تشدد میں اضافہ کردیا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲