اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے دن ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف حالیہ جنگ میں جان بوجھ کر اور براہ راست رہائشی مکانات پر حملے کۓ ہیں جو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے غزہ کےخلاف صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ کے آخری چار دنوں کے دوران کۓ گۓ۔ یہ حملے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی شمارہوتے ہیں۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے فلیپ لوتھر نے کہا ہےکہ تمام قرائن اور شواہد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ کسی رہائشی عمارتوں کو وسیع پیمانے پر اور کسی فوجی جواز کے بغیر منہدم کیا گيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲