9 دسمبر 2014 - 04:17
عراق، شام اور لبنان کے مسائل میں اہم کردار کا حامل

اسلامی جمہوریۂ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق، شام اور لبنان کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کل عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ عراق کے ساتھ اسلامی ملکوں کا تعاون، عالم اسلام کے فائدے میں اور مسلم حکومتوں اور قوموں کی تقویت کے لئے ہے کہا کہ علاقے کے بعض ملکوں کو یہ اطمئنان دلا دینا چاہئے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے۔ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے مختلف شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون کو، ترقی و توسیع کے لئے بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ حکام کی ہم آہنگی سے مشکلات و مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور عوام کوبھی اپنے حکام کی حمایت کی ترغیب ملے گی ۔ اس ملاقات میں عراقی وزیر خارجہ نے بھی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا سبھی عرب ممالک اس دہشت گرد گروہ سے مقابلے کے سلسلے میں یکساں نظریہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تعاون کا بھی اعلان کیا ہے۔ ابراہیم جعفری نے عراق کی معاشی صورتحال کے حوالے سے ایک تجزیہ پیش کرتے ہوئے تیل کی قیمت میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے شمالی عراق کے تیل کی پیداوار میں وقفہ پیدا کردیا ہے۔

.......

/169