9 دسمبر 2014 - 02:35
عراق، فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک و زخمی

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے پارلیمانی ممبر احمد ناظم کا کہنا ہے کہ فوج کے فضائی حملے میں داعش کی دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ، جنوبی تكريت کے طبی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ فوج کے ہوائی حملوں میں داعش کے دسیوں دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سومريا نیوز نے احمد ناظم کے حوالے سے بتایا کہ فوج نے اتوار کو دہشت گردوں کے طبی مرکز پر ہوائی حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔ فوج کی اس کارروائی میں دہشت گردوں کا اسنائپر مہند کریم مہدی بھی مارا گیا۔ صلاح الدین صوبے کی سیکورٹی کمیٹی نے جمعے کو بتایا تھا کہ فوج کی کارروائی میں جنوبی تكريت کے يثرب قصبے کا عسکری سرغنہ زخمی ہوا۔ سیکورٹی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ پر مکمل خوف طاری ہے۔

ادھر داعش کے دہشت گردوں نے دسیوں عام شہریوں کو قتل کردیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، داعش نے اپنے جرائم کو جاری رکھتے ہوئے شمالی عراق کے ایک گاؤں میں 12 افراد کو قتل کر دیا۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر تكفيري دہشت گردوں نے شمالی بغداد سے اسی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بلد کے ایک گاؤں میں 12 افراد کو قتل کر دیا۔
.......

/169