8 دسمبر 2014 - 13:00
پاکستان: فضائی حملے میں30 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ دخیل میں پاکستان کی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 30 شدت پسند ہلاک، جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں  کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس بمباری میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر مولوی صادق نور کی ہلاکت کی بھی متضاد اطلاعات مل رہی ہیں لیکن سیکیورٹی حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان کی فوج کی جابب سے جون میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں اب تک 13 سو سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

.......

/169